یقین ہو گیا ہے کہ ٹیم میں بڑی سرجری کی ضرورت ہے، محسن نقوی
نیویارک: پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا عندیہ دے دیا۔
میچ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ لگتا تھا کہ کرکٹ ٹیم کا چھوٹی سرجری سے کام چل جائے گا لیکن بھارت کے خلاف انتہائی خراب کارکردگی کے بعد یقین ہوگیا ہے کہ ٹیم میں بڑی سرجری کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ اس وقت اپنی سب سے کم درجہ کی پر فارمنس پر ہے۔ ہمارا سب سے بڑا چیلنج ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔