معروف امریکی نقاد سکاٹ رائٹر کا پاسپورٹ ضبط
امریکہ نے سکاٹ رائٹر کا پاسپورٹ ضبط کر لیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے حکم پر کسٹمز اور بارڈر پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کے ایجنٹوں نے واشنگٹن کی خارجہ پالیسی کے معروف تجزیہ کاروں اور ناقدین میں سے ایک سکاٹ رائٹر کو بیرون ملک سفر سے روک دیا۔
انہوں نے روس میں ہونے والے ’سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم‘ کے اجلاس میں بطور مہمان مقرر شرکت کرنا تھی لیکن امریکی محکمہ خارجہ نے انہیں ایسا کرنے کی اجازت نہیں دی۔رائٹر امریکی میرین کور کے سابق انٹیلی جنس افسر اور اقوام متحدہ کے ہتھیاروں کے انسپکٹر ہیں، اور فی الحال ایک تجزیہ کار کے طور پر کام کرتے ہیں۔انہیں امریکہ کی اسرائیل نواز پالیسیوں کے حوالے سے اصولی نقاد کے طور پر دیکھا جاتا ہے