لاطینی امریکہ میں کولمبیا کی جانب سے اسرائیل کے خلاف پہلی تجارتی پابندی!

repubblica-di-colombia-768x512.jpg

کولمبیا نے اسرائیل کو کوئلے کی فروخت معطل کر دی۔ العربیہ کے مطابق کولمبیا کے صدر گسٹاوو پیٹرو نے کہا ہے کہ ان کی حکومت اسرائیل کو کوئلے کی برآمد معطل کر رہی ہے۔کوئلے کی برآمد معطلی کا فیصلہ اس وقت تک کے لیے ہے جب تک اسرائیل غزہ میں جنگ جاری رکھتا ہے۔

انہوں نے ایکس پر جاری پیغام میں لکھا کہ اسرائیل کو کوئلے کی برآمد اس وقت تک معطل رہے گی جب تک اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی بند نہیں کرے گا۔صدر نے مزید کہا کہ اسرائیل کے بنائے گئے ہتھیاروں کی خریداری بھی نہیں کی جائے گی۔کولمبیا حکومت کے مطابق اسرائیل کو کوئلہ برآمد پر پابندی سرکاری گزٹ میں شائع ہونے والے حکم نامے کے پانچ دن بعد نافذ ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے