النصیرت کیمپ کے شہداء کی تعداد 210 ہوگئی

171195859.jpg

غزہ کے وسط میں واقع النصیرت کیمپ میں صیہونی فوج کے وحشیانہ جرائم میں شہید ہونے والوں کی تعداد 210 ہو گئی ہے۔

غزہ کی پٹی میں فلسطینی اتھارٹی کے انفارمیشن آفس نے بتایا ہے کہ غزہ میں واقع النصیرت کیمپ میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ جرائم میں شہید ہونے والوں کی تعداد 210 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 400 سے زائد فلسطینی زخمی ہیں۔

آج بروز ہفتہ فلسطینی ذرائع ابلاغ نے غزہ کی پٹی کے وسط میں النصیرات کیمپ اور دیگر علاقوں پر صیہونی فوج کے حملوں میں سیکڑوں فلسطینیوں کے شہید اور زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔

فلسطینی اتھارٹی کے سرکاری ترجمان نبیل ابوردینہ نے بتایا کہ فلسطینی قوم کے خلاف روزانہ خونی قتل عام کا سلسلہ، جس میں تازہ ترین قتل عام النصیرت کیمپ میں ہوا، فلسطینی قوم کی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے تاکید کی کہ صیہونی حکومت کی طرف سے ہونے والے قتل عام کی ذمہ دار مکمل طور پر امریکی حکومت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے