پنجاب حکومت کا ہتک عزت قانون لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

2649706-lahorehighcourt-1717824893-548-640x480.jpg

لاہور: پنجاب حکومت کے ہتک عزت قانون کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

ایڈووکیٹ ندیم سرور کے ذریعے لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی ہتک عزت قانون کے خلاف درخواست میں وزیر اعلیٰ اور گورنر پنجاب کو بذریعہ پرنسپل سیکرٹری فریق بنایا گیا ہے۔ علاوہ ازیں پنجاب حکومت بھی درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہتک عزت قانون آئین اور قانون کے منافی ہے۔ ہتک عزت آرڈیننس اور ہتک عزت ایکٹ کی موجودگی میں نیا قانون نہیں بن سکتا۔ ہتک عزت قانون میں صحافیوں سے مشاورت نہیں کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے