صیہونی ٹھکانوں پر حزب اللہ کے شدید حملے

171189650.jpg

حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی عوام کی حمایت میں شمالی مقبوضہ فلسطین کے علاقوں اور مقبوضہ جولان پر شدید حملے کئے گئے ہیں۔

حزب اللہ نے رامیم فوجی ٹھکانے کو نشانہ بنایا جہاں صیہونی دشمن کے افسروں اور فوجیوں کی بڑی تعداد تعینات تھی۔ اس کے علاوہ مقبوضہ جولان کے معالیہ گولانی فوجی اڈے پر بھی ڈرون طیاروں سے حملہ کیا گیا۔صیہونی کالونی نطوفعہ کے اطراف واقع صیہونی فوجیوں کے ایک اجتماع کو نشانہ بنایا گیا۔

الطیحات علاقے کو بھی حزب اللہ نے راکٹ سے نشانہ بنایا اور الناقورہ بحری اڈے پر بھی توپخانے سے حملہ کیا۔

شایع ہونے والی تصاویر کے مطابق، ان تمام علاقوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے اور ہر جگہ سے دھواں اٹھ رہا ہے یا پھر شدید آگ لگی ہوئی ہے۔صیہونی آبادکاروں میں حزب اللہ کے حملوں سے بری طرح دہشت پھیل گئی ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے