ازبکستان میں ایران کے اسٹرانگسٹ مین کی ہیٹ ٹرک
ایران کے اسٹرانگسٹ مین رضا قیطاسی نے ازبکستان میں پوریای ولی انٹرنیشنل اسٹرانگسٹ مین چیپمئن شپ، مسلسل تیسری بار جیت کر ہیٹ ٹرک بنالی
پوریای ولی کپ اسٹرانگسٹ مین چیمپئن شپ ہر سال ازبکستان کی میزبانی میں منعقد ہوتی ہے جس میں دنیا کے طاقتور ترین افراد کے درمیان مقابلہ ہوتا ہے۔
پوریای ولی کپ انٹرنیشنل اسٹراںگسٹ مین چیپمئن شپ میں، ازبکستان کے تاریخی شہر خیوہ میں دنیا کے 15 ممالک کے طاقتورترین افراد ایک دوسرے سے مقابلہ کرتے ہیں۔
ایران کے اسٹرانگسٹ مین رضا قیطاسی نے جو گزشتہ دوسال مسلسل یہ چیپمئن شپ جیت چکے تھے،اس سال بھی دنیا کے طاقتور ترین افراد کا یہ بین الاقوامی مقابلہ جیت کر ہیٹ ٹرک بنالی ۔
ایران کے اسٹرانگسٹ مین رضا قیطاسی نے حال ہی میں روس میں منعقدہ اسٹرانگسٹ مین چیمپئن شپ میں پروفشنل سیکشن میں تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔
ایران کے اسٹرانگسٹ مین رضا قیطاسی نے ان مقابلوں کے پہلے دن 90 کلو گرام اور 130 کلوگرام وزن کے چوبی مجسمے اٹھاکر لانے کے دو مقابلوں میں، اپنے حریفوں سے پانچ سیکنڈ پہلے پہنچ کر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔
رضا قیطاسی نے اسی طرح 350 کلوگرام کا وزن آٹھ بار لگاتار اٹھانے کا ریکارڈ بنایا اور سب سے زیادہ پوائنٹ حاصل کئے۔
تیسرا مقابلہ ساحل پر کشتی کھینچنے کا اور چوتھا مقابلہ 18، 20، 22، 24 اور 26 کلو کی ریت کی بوریاں پھینکنے کا تھا ۔ یہ مقابلہ بھی رضا قیطاسی نے نمایاں فرق سے جیت لیا اوران مقابلوں میں بھی سب سے آگے رہے۔
رضا قیطاسی نے اتوار کو پانی کے جہاز کا لنگر کھینچنے، چوبی ستونوں کو اٹھا کر روکے رکھنے اور اسی طرح تلوار سیدھی روکے رکھنے کے مقابلوں میں بھی اپنے سبھی حریفوں کو پیچھے چھوڑکر مسلسل تیسری بار چیپمئن شپ جیت کر ہیٹ ٹرک بنالی