ٹی20 کرکٹ ورلڈکپ سے امریکی ہی لاعلم

2646966-usafansgetty-1717309423-833-640x480.jpg

کراچی: ٹی20 ورلڈکپ سے امریکی ہی لاعلم نکلے جب کہ ڈیلاس میں میگا ایونٹ کے ابتدائی میچ کی بھی تشہیر نہیں ہوئی۔

آئی سی سی نے اس بار ٹی 20 ورلڈکپ کی شریک میزبانی امریکا کو بھی دی، کرکٹ دنیا میں تو اس بات کے خوب چرچے ہیں مگر خود امریکا اس سے لاعلم ہے۔

غیرملکی ویب سائٹ کے مطابق صرف امیگریشن آفس والوں کو یہ علم ہے کہ ان کے ملک میں کوئی کرکٹ ٹورنامنٹ ہونے والا ہے، ڈیلاس کی گلیوں میں کرکٹ شائقین کی رونقیں نہیں ہیں، ٹیکسی سروس کے ڈرائیور نہیں جانتے کہ ان کے شہر میں کوئی کرکٹ ایونٹ ہونے والا ہے۔

شہر میں جو بل بورڈز لگے ہیں ان پر ایف سی ڈیلاس اور لاس اینجلس گلیکسی کے درمیان مقابلے کی تشہیر کی گئی، نیپال اور نیدرلینڈز جبکہ امریکا اور کینیڈا کے میچز کا کوئی ذکر نہیں۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے