ٹی20 ورلڈکپ؛ ہیڈن نے بھی پاکستان کو ٹاپ 4 سے باہر کردیا

2645546-hayden-1716964791-763-640x480.jpg

سابق آسٹریلوی کرکٹر و قومی ٹیم کے سابق مینٹور میتھیو ہیڈن نے بھی ٹی20 ورلڈکپ 2024 کیلئے پاکستان کو اپنی ٹاپ فور ٹیموں سے باہر کردیا۔

اسٹار اسپورٹس کو دیئے انٹرویو میں سابق کرکٹر میتھیو ہیڈن نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے اپنی سیمی فائنل ٹیموں کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ بھارت، انگلینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ ٹاپ فور ٹیمیں ہوسکتی ہیں۔

ٹی20 ورلڈکپ 2022 میں پاکستانی ٹیم کے مینٹور کے طور پر خدمات انجام دینے والے ہیڈن نے بھی میگا ایونٹ کیلئے گرین شرٹس پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ٹیم ڈراک ہارس ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے