آج عدت کیس کا فیصلہ آنا تھا مگر عدالت میں جو کچھ ہوا وہ طے شدہ تھا، بیرسٹر گوہر
راولپنڈی: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عدت کیس میں آج جو کچھ ہوا وہ پہلے سے طے شدہ تھا، خاور مانیکا نے آج انتہائی بے ہودہ زبان استعمال کی، جج پر دباؤ ڈالا گیا کہ کیس نہ سنیں اور وہی ہوا۔
عدت کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ عدت کیس میں جو آج ہوا ہے یہ انصاف نہیں ناانصافی ہے یہ انصاف کا قتل ہے یہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے جو کچھ آج ہوا ہے یہ پہلے سے طے شدہ منصوبہ تھا خاور مانیکا نے بے انتہائی فحش، غلیظ، گھٹیا اور بے ہودہ گفتگو کی، یہ گفتگو عدالت کے ڈیکورم کے خلاف تھی جج صاحب کو خاور مانیکا کو روک دینا چاہیے تھا لیکن نہیں روکا۔