القسام بریگیڈ کا ” تل ابیب” پر حملہ

7d55e9d2-54fd-4a17-9dac-2c1fac3c1325.jpg

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی فوجی شاخ عزالدین القسام بریگیڈ نے تل ابیب کو نشانہ بنایا ہے۔غزہ پٹی میں جنگ کے آغاز کے 8 ماہ بعد حماس کی عسکری ونگ نے تل ابیب پر درجنوں میزائلوں سے حملہ کیا۔

نیوز کے مطابق حماس کی عسکری شاخ "عزالدین القسام بریگیڈ” نے اتوار کی دوپہر تل ابیب پر راکٹ حملہ کرکے اسرائیلی فوجیوں اور آباد کاروں کو حیران کردیا۔اسرائیلی ذرائع نے آج سہ پہر تل ابیب اور اس کے مضافات میں خطرے کی گھنٹیاں بجنے کی اطلاع دی۔چند لمحوں بعد، اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی کہ غزہ پٹی سے تل ابیب اور اس کے مضافات کی طرف درجنوں راکٹ فائر کیے گئے۔اسرائیلی ذرائع نے نشاندہی کی کہ اگرچہ غزہ پٹی میں جنگ شروع ہوئے 8 ماہ گزر چکے ہیں، لیکن قسام تل ابیب کی طرف راکٹ فائر کرنے میں کامیاب رہا۔

اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ کم از کم ایک میزائل تل ابیب کے مضافات میں بنی بریک کے علاقے میں گرا۔
بعض ذرائع نے تصویریں بھی شائع کیں اور بتایا کہ کچھ راکٹ تل ابیب کے مرکز میں گرے۔اسرائیلی حکومت کے ٹی وی چینل 14 نے اطلاع دی ہے کہ اس حملے میں کم از کم ایک آباد کار زخمی ہوا ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے