الاقصیٰ طوفان آپریشن، اسرائیل کا اپنے 636 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف!

170863213.jpg

صہیونی فوج نے 7 اکتوبر 2023 کو الاقصی طوفان آپریشن کے آغاز سے اب تک اپنے 636 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔صیہونی میڈیا کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 کے آغاز سے اب تک 636 صیہونی فوجی مختلف محاذوں پر مارے جا چکے ہیں۔

ان میڈیا رپورٹس کے مطابق اس دوران 3 ہزار 601 صیہونی فوجی زخمی ہوئے اور صہیونی فوج کو کنکشن لائنوں میں فورسز کی کمی کا سامنا کرنا پڑا۔غزہ کی پٹی میں مزاحمتی گروہوں کی مہلک ضربوں نے صیہونی کمانڈروں کو بہت زچ کیا ہے اور وہ فوجیوں کو بھرتی کرنے کے لیے سوشل نیٹ ورکس کا رخ کرنے پر مجبور ہیں۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے