بھارتی انتخابات کا چھٹا مرحلہ، نئی دہلی اور 7 ریاستوں میں پولنگ

2644113-indiaelectionsbeginx-1716610553-426-640x480.jpg

نئی دہلی: بھارت میں عام انتخابات کے چھٹے مرحلے میں دارالحکومت نئی دہلی اور 7 ریاستوں میں ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چھٹے مرحلے میں لوک سبھا کی 58 سیٹوں کے لیے پولنگ ہورہی ہے۔ دارالحکومت نئی دہلی میں موجودہ وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی عام آدمی پارٹی(عاپ) اور وزیراعظم نریندر مودی کی ہندو انتہا پسند بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔

سال 2019 کے انتخابات میں بی جے پی نے حیرت انگیز طور پر نئی دہلی کی تمام 19 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔ ساتویں اور آخری مرحلے میں 57 سیٹوں کے لیے ووٹنگ یکم جون کو ہوگی جبکہ نتائج کا اعلان 4 جون کو کیا جائے گا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے