ملکی معیشت کے حجم اور پاکستانیوں کی فی کس آمدن میں اضافہ ریکارڈ

pkr-2-1.jpg

پاکستانی معیشت کے حجم اور شہریوں کی فی کس آمدن میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔دستیاب سرکاری دستاویزات میں انکشاف سامنے آیا ہے کہ ملکی معیشت کا حجم 341 ارب ڈٓالر سے بڑھ کر 375 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔

دستاویز کے مطابق پاکستانیوں کی ماہانہ فی کس آمدن 7 ہزار 544 روپے تک بڑھ گئی، رواں مالی سال سالانہ فی کس آمدن 4 لاکھ 75 ہزار 281 روپے رہی جب کہ گزشتہ مالی سال فی کس سالانہ آمدن 3 لاکھ 84 ہزار 747 روپے تھی۔

اس کے علاوہ ڈالرز میں فی کس سالانہ آمدن میں بھی 129 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ہوا، رواں مالی سال ڈالرز میں پاکستانیوں کی فی کس آمدن 1680 ڈالر رہی اور گزشتہ مالی سال کے دوران ڈالرز میں فی کس آمدن 1551 ڈالر تھی۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے