حکومت کا کرغزستان معاملے پر انکوائری کمیٹی بنانے کا اعلان

355804_7892663_updates.jpg

نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحٰق ڈار نے کرغزستان میں طلبہ پر ہونے والے حملے کے معاملے میں انکوائری کمیٹی بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی ہوگی جو کا نوٹی فکیشن آج ہی جاری کردیا جائے گا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا کہ گزشتہ روز میں آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس میں شرکت کی اور اس دوران میں نے کرغزستان میں ہمارے سفیر حسن علی ضیغم کو پیغام بھجوایا کو وہ اجلاس کے بعد کرغز وزیر خارجہ سے ملاقات کا اہتمام کریں۔

انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے بعد کرغزستان کے وزیرخارجہ سے ملاقات کی جس میں ان سے پاکستانی طلبہ پر حملے کے معاملے پر گفتگو کی اور ان سے درخواست کی کہ میں فوری طور پر بشکیک جاکر وہاں طلبہ کو دیکھنا چاہتا ہوں جس پر انہوں نے کہا کہ مجھے تھوڑا وقت دیں۔اسحٰق ڈار کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے صدر سے بات کی، جس پر انہوں نے مجھے ویلکم کہا اور پھر میں اپنے کرغز ہم مںصب کے ساتھ ہی آستانہ سے بشکیک روانہ ہوا، جہاں میں نے کرغزستان کے نائب وزیراعظم سے تفصیلی ملاقات کی۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے