آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی شہادت کراچی قونصلیٹ میں پاکستان کے اعلی رہنماؤں کی آمد

171159944.jpg

پاکستان کے سابق صدر، سابق وزیر خارجہ ، وزیر اعلی سندھ اور سندھ حکومت کے دیگر اعلی رتبہ حکام نے کراچی میں ایرانی قونصلیٹ پہنچ کر شہید آیت اللہ رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر تعزیت پیش کی۔نمائندہ بصیر میڈیا کے مطابق کراچی میں مقیم پاکستان کے ممتاز رہنماؤں اور اعلی حکام نے ایرانی قونصلیٹ پہنچ کر صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیر عبداللّہیان نیز ان کے ساتھیوں کی شہادت پر ایران کی قیادت، حکومت اور عوام کو تعزیت پیش کی۔

سابق صدر ڈاکٹرعارف علوی، سابق وزیر اعلی بلاول بھٹو زرداری، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور گورنر سندھ کامران ٹسوری نے کراچی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصلر جنرل حسن نوریان سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کرکے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللّہیان اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر تعزیت پیش کی اور ایرانی عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔کراچی میں مقیم پاکستان کے ممتاز رہنماؤں اور اعلی صوبائی حکام نے ایرانی کونسلیٹ میں تعزیتی رجسٹرپر دستخط کئے اور کہا کہ پاکستانی عوام نے اس حادثے میں اپنے عزیز دوست اور بھائی جناب سید ابراہیم رئیسی کو کھودیا۔

پاکستان کے سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے اس موقع پر 2021 میں ای سی او کے عشق آباد سربراہی اجلاس میں آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی سے اپنی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شہادت عالم اسلام کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین اور سابق وزیر اعلی بلاول بھٹو زرداری نے شہید صدر سے گزشتہ ماہ ان کے دورہ کراچی ميں ہونے والی اپنی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی شہادت پر پاکستان کے عوام، ایران کے سبھی دوستوں اور حکام کے قلب داغدار ہیں۔

اسی طرج متحدہ قومی موومنٹ کے رکن قومی اسمبلی مصطفی کمال اور شیعہ علما کونسل کے سیکریٹر جنرل علامہ شبیر میثمی نے بھی کراچی میں ایران کے قونصلر جنرل سے ملاقات اور ہیلی کاپٹر کے سانحے میں ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیر عبداللّہیان نیز ان کے ساتھیوں کی شہادت پر تعزیت پیش کی اور گہرے صدمے کے اظہار کیا۔ایران کے صدر شہید آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر تعزیت کے لئے کراچی میں ایرانی کونسلیٹ میں آنے والے پاکستانی رہنماؤں اور اعلی رتبہ عہدیداروں نے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں غم کی اس گھڑی میں ایران کی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یک جہتی کا اعلان کیا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے