ایرانی صدر کی شہادت پر آج ملک بھر میں یوم سوگ
کراچی: ایرانی صدر کی شہادت پر آج سندھ سمیت ملک بھر میں یوم سوگ منایا جارہا ہے۔ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور دیگر معززین کے سوگ میں پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ برادرانہ یکجہتی کے اظہار میں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ سندھ نے منگل 21 مئی 2024 کو صوبہ سندھ سمیت ملک بھر میں یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔آج سندھ سمیت ملک بھر میں تمام سرکاری و نیم سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں ہے۔