اوگرا نے گیس قیمتوں میں 10 فیصد کمی کردی

2642599-gasprice-1716269329-819-640x480.jpg

لاہور: اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں دس فیصد تک کمی کرتے ہوئے مالی سال 2024-25 کے لیےسوئی کمپنیوں کی تخمینی ریونیو کی ضروریات کا تعین کر دیا ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نےمالی سال 2024-25 کے لیے سوئی کمپنیوں کی آمدنی کی ضروریات کے تعین کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق ایس این جی پی ایل کیلئے گیس کی اوسط تجویز کردہ قیمت فی ایم ایم بی ٹی یو 1635.90 روپے تجویز کی گئی ہے۔

نیز فی ایم ایم بی ٹی یو کی قیمت میں 10 فیصد یعنی کہ 179.17 روپے کی کمی ہوئی۔ پچھلے سال کے روپے کے شارٹ فال کا مالی اثر ایس این جی پی ایل کے دعوے کے مطابق862،612 ملین فی پٹیشن جبکہ اوگرا کے حساب سے 580,585 ملین روپے بنتا ہے ، جو کہ ایک مناسب پالیسی فیصلے کے لیے وفاقی حکومت کو بھیجا گیا ہے لہذا ،اسے اس فیصلہ کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے۔

اسی طرح ایس ایس جی سی ایل کے لیے اوسط تجویز کردہ قیمت 1401.25 روپے مقرر کی گئی ہے جس میں فی MMBTU قیمت میں 59.23 روپے یعنی کہ 4 فیصد کمی کی گئی ہے۔

وفاقی حکومت سےکیٹیگری کے لحاظ سے فروخت کی قیمتوں کےحوالے سے مشاورت کی درخواست کی گئی ہے۔ وفاقی حکومت کے مشورے کے مطابق کسی بھی نظرثانی کا نوٹیفکیشن اوگرا کی جانب سے جاری کیا جائے گا۔ اس وقت تک موجودہ زمرے کے لحاظ سے قدرتی گیس کی فروخت کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے