دعا ہے کہ اللہ تعالی محترم صدر جمہوریہ کو قوم کی آغوش میں لوٹا دے: رہبر انقلاب اسلامی

171153559.jpg

رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے صدر مملکت اور ان کے ہمراہ افراد کے صحت و سلامتی کے ساتھ لوٹنے کی دعا فرمائی ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سپاہیوں اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کے دوران اس تشویشناک حادثے پر اظہار پریشانی کرتے ہوئے فرمایا کہ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ صدر محترم اور مغتنم اور ان کے ہمراہ افراد صحیح اور سالم قوم کی آغوش میں واپس آئیں۔ آپ نے فرمایا کہ اس خدمت گزار گروہ کی سلامتی کے لئے سب دعا کریں۔

رہبر انقلاب اسلامی نے زور دیکر فرمایا کہ ایرانی عوام پریشان نہ ہوں اور یقین رکھیں کہ ملک کی سرگرمیوں میں کسی بھی قسم کا خلل واقع نہیں ہوگا اور حکومت کی تمام سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں اور رہیں گی۔قابل ذکر ہے کہ آپ کی یہ ملاقات فرزند رسول امام رضا علیہ السلام کی شب ولادت کے موقع پر انجام پائی ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے