غزہ میں 21 اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی

170794674.jpg

اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے شمالی علاقوں میں فلسطینی مجاہدوں کے ساتھ جھڑپوں میں پانچ صیہونی فوجی ہلاک ہوگئے۔صیہونی فوج کے بیان میں آیا ہے کہ غزہ کے شمالی حصے میں اتارے گئے فوجیوں کے دستے پر ہونے والے حملے میں 16 فوجی زخمی بھی ہوئے جن میں سے 3 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

اس سے قبل صیہونی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی تھی کہ صیہونی فوجیوں کو راکٹ حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا اور ان میں سے 9 کی حالت نازک ہے۔دوسری جانب عبری نیوز ویب سائٹ حدشوت بزمان نے رپورٹ دی تھی کہ صیہونی فوجیوں پر شدید حملہ ہوا ہے۔

منظر عام پر آنے والی تصاویر میں بھی یہی دیکھا جا سکتا ہے کہ متعدد ہیلی کاپٹر 12 زخمی فوجیوں کو جبالیا علاقے سے منتقل کر رہے ہیں۔القسام بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں ایک گھر میں چھپے صیہونی فوجیوں کے ایک دستے کو دو راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا جس کے بعد فلسطینی مجاہدوں اور غاصب فوجیوں کے درمیان بھاری جھڑپیں شروع ہوگئيں۔ صیہونی فوج کے امدادی دستوں کے پہنچتے ہی شواظ بم کے ساتھ اسرائیلیوں کے مرکاوا ٹینک کو تباہ کردیا۔ القسام بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس حملے میں کم سے کم 12 صیہونی ہلاک ہوگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے