میں تمہارا پیٹرول بند کردوں گا، علی امین گنڈاپور کی گورنر کو وارننگ

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور نے گورنر فیصل کریم کنڈی کو نشانہ بناتے ہوئے وارننگ دی کہ تمہارا پیٹرول بند کردوں گا، گاڑی واپس لے لوں گا۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ گورنر کا آئینی عہدہ ہے لہٰذا انہیں سیاسی بحث سے گریز کرنا چاہیے۔
انہوں نے فیصل کریم کنڈی کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی حدود سے تجاوز نہ کریں کیونکہ ان کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے گورنر کے پی سے کہا کہ صوبے کے چیف ایگزیکٹو کے خلاف نہ بولیں۔