میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے قومی ہاکی ٹیم کیلئے بڑا اعلان کردیا

hockey.jpg

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے تیرہ سال بعد اذلان شاہ ہاکی کپ کیلئے ملائیشیا جانے والی قومی ہاکی ٹیم کیلئے بڑا اعلان کر دیا۔جی ٹی وی کے مطابق میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی جانب سے 13 سال بعد اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کھیلنے والی ٹیم کو کیش ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

میئر کراچی نے کہا کہ قومی ٹیم کے ہر رکن کو ایک لاکھ روپے فی کس دیے جائیں گے، قومی ٹیم فائنل سے پہلے تک ناقابل شکست تھی، جب کہ فائنل میں جاپان کا مقابلہ اچھا کیا، ہار جیت کھیل کا حصہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے