اذلان شاہ کپ کے فائنل میں جاپان کے ہاتھوں پاکستان کو شکست

سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ 2024 میں جاپان نے پاکستان کو پینالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے دی۔ ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں جاری ہاکی کے فائنل میچ کا فیصلہ پینلٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا جب کہ پاکستان اور بمقابلہ جاپان کے آخری اور چوتھے کوارٹر کا کھیل برابر ہوگیا تھا۔
تیسرے کوارٹر میں پاکستان نے 1-2 کی برتری حاصل کرلی۔ پاکستان کے احمد اعجاز نے 34 ویں اور عبدالرحمان نے37 ویں منٹ میں گول کیا۔جاپان نے چوتھے کوارٹر میں میچ 2-2 سے برابر کردیا۔ جاپان کی جانب سے دوسرا گول کازوماسما نے 47 ویں منٹ میں اسکور کیا۔
قبل ازیں پاکستانی ہاکی ٹیم کے اعجاز احمد اور عبدالرحمان نے جاپان کیخلاف دو گول اسکور کیے، جب کہ اس سے قبل جاپان کی جانب سے 12ویں منٹ میں تاناکاسیرن نے پاکستان کیخلاف پہلا گول اسکور کیا تھا