یورپی یونین نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی قرارداد کی حمایت کا اعلان کردیا

171009221.jpg

اقوام متحدہ کے خارجہ روابط کے انچارج نے ایک بیان جاری کرکے فلسطین کی مکمل رکنیت کے حق میں جنرل اسمبلی کی قرار داد کو اہم قرار دیتے ہوئے اس کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

ارنا کے مطابق یورپی یونین کے خارجہ روابط کے انچارج جوزف بورل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یورپی یونین، مکمل رکنیت کے لئے فلسطین کی درخواست کی حمایت میں جمعے کو اکثریتی ووٹوں سے پاس ہونے والی جنرل اسمبلی کی قرار داد کی تائید کرتی ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ وہ فلسطین میں حکومت سازی اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لئے اداروں کی تقویت اور ان کی تیاری کی حمایت جاری رکھیں گے۔

یورپی یونین کے خارجہ روابط کے انچارج نے کہا ہے کہ دو ریاستی راہ حل کا راستہ کھلنا حیاتی اہمیت رکھتا ہے اور یورپی یونین اس حوالے سے اسرائیل، فلسطینی انتظامیہ، اور علاقائی و عالمی فریقوں کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہے۔

یاد رہے کہ اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کے لئے عرب گروپ کی مجوزہ قرار داد پر جمعے کو جنرل اسمبلی میں ووٹنگ ہوئی اور 143 ووٹوں سے یہ قرار داد پاس ہوگئی۔  جنرل اسمبلی میں ووٹںگ میں قرار داد کے حق میں 143 اور مخالفت میں 9 ووٹ پڑے اور 25 ملکوں نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

قرار داد میں فلسطین کو خصوصی حقوق اور امتیازات دینے کے ساتھ سلامتی کونسل سے درخواست کی گئی ہے کہ اس ملک کو اقوام متحدہ کا مستقل رکن بنانے پر مثبت انداز میں نظرثانی کی جائے۔

 

فلسطین حال حاضر میں اقوام متحدہ میں مبصر ملک کی حیثیت رکھتا ہے اور کئی برس سے اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کے لئے کوشاں ہے اور گزشتہ مہینے سلامتی کونسل میں اس کی رکنیت کی قرار داد کو امریکا نے ویٹو کردیا تھا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے