9 مئی تاریخ میں سیاہ دن رہے گا، ان سازشی عناصر سے کوئی ڈیل نہیں ہوگی، آرمی چیف

coas-5.jpg

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ 9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن رہے گا، ان سازشی عناصر سے کوئی سمجھوتہ یا ڈیل نہیں ہوگی۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے لاہور گیریژن کا دورہ کرکے یادگار شہداء پر پھول چڑھاے اور مادر وطن کے لیے جانیں قربان کرنے والے شہدا ء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لاہور گیریژن کے دورے پر آرمی چیف کو فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جب کہ جنرل عاصم نے قوم کیلئے خدمات، پیشہ ورانہ مہارت پر افسران اور جوانوں کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر افسران و جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ دشمن قوتیں اور ان کے سرپرست جعلی خبروں اور پروپیگنڈے کے ذریعے ڈیجیٹل ٹیررازم کر رہے ہیں۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق جنرل عاصم کا کہنا تھا کہ دشمن قوتیں افواج اور عوام میں تفریق پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہیں تاہم قوم کی حمایت سے ان تمام قوتوں کے عزائم کو ناکام بنایا جائے گا، البتہ اک فوج کا ہر افسر، سپاہی فرائض اور ذمہ داریوں کو اولیت دیتا اور روزانہ کی بنیاد پر قربانیاں دے رہا ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ 9 مئی کو دانستہ طور پر شرپسندوں نے شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کی، شرپسندوں نے ریاست اور قومی اتحاد کی علامتوں پر حملہ کیا، لہٰذا بلاشبہ 9 مئی پاکستان کی تاریخ میں ایک سیاہ دن رہے گا جب کہ وہی سازشی عناصر ڈھٹائی سے بیانیے کو توڑ مروڑ کر پیش کررہے ہیں

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے