صیہونی ایئر بیس پر عراق کے اسلامی استقامتی گروہ کا حملہ
عراق کی النجبا اسلامی استقامتی تنیظیم نے جمعے کی صبح مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے ایک ایئر بیس پر حملے خبر دی ہے۔عراق کی النجبا نامی اسلامی استقامتی تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ اس کے فوجی یونٹ نے مقبوضہ فلسطین کے اندر صیہونی حکومت کے ایئربیس پر ڈرون حملہ کیا ہے۔
اس سے تھوڑی ہی دیر پہلے عراق کے مذکورہ اسلامی استقامتی گروہ نے مقبوضہ فلسطین میں طبریا جھیل کے شمال میں صیہونی فوج کے الیفالط اڈے پر ڈرون حملے کی خبر دی تھی۔ عراق کے اسلامی استقامتی گروہ نے اپنی گزشتہ کارروائیوں میں خبردار کیا تھا کہ اگر غزہ پر صیہونی حملے جاری رہے تو غاصب اسرائیلی حکومت کے مراکز پر اس کے حملے بھی جاری رہیں گے