النجبا: ہم دمشق پر صیہونی حملے کا بھرپور جواب دیں گے
دمشق میں اس اسلامی مزاحمتی گروپ کے خلاف صیہونیوں کی نئی مہم جوئی کے جواب میں عراق کی النجبا تحریک نے میزائل اور ڈرون حملوں کے ذریعے جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔عراق کی اسلامی مزاحمتی تحریک النجبا نے ایک بیان میں جس کی ایک نقل تہران میں گروپ کے دفتر نے اسلامی جمہوریہ نیوز ایجنسی کو فراہم کی ہے، کہا گيا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے شام کے دارالحکومت دمشق میں ہمارے ثقافتی اور میڈیا سینٹر کی عمارت کو نشانہ بنایا ہے جو انسانیت سوز جرائم کو بے نقاب کرنے میں مصروف تھا۔
صہیونیوں کی اس نئی مہم جوئی پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے النجبا نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل یقینا اس جرم کی سزا سے نہیں بچ سکے گا اور ہمارے میزائيل اور ڈرون طیارے مقبوضہ علاقوں کے اندر گھس کے صیہونی دشمن کے اہداف کو نشانہ بنائیں گے۔