سانحہ 9 مئی؛ وزیراعظم کی صدارت میں کابینہ کا خصوصی اجلاس جاری
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس جاری ہے۔ خصوسی اجلاس میں 9 مئی سے متعلق مذمتی قرارداد منظور کی جائے گی۔ وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں مسلم لیگ (ضیا) کے سربراہ اعجاز الحق بھی شریک ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سانحہ 9 مئی کے دلخراش واقعے کی مذمت کے لیے کابینہ کا خصوصی اجلاس بلایا گیا ہے۔ 9 مئی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ سیاسی اور ذاتی مفادات کی خاطر 9 مئی کو وہ حرکت کی گئی جو کبھی دشمنوں نے بھی نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیپلز پارٹی، آئی پی پی، نیشنل پارٹی کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے۔ اجلاس میں 9 مئی کے حوالے سے قرارداد پیش کی جائے گی۔ وزارت قانون کی طرف سے وائٹ پیپر بھی پیش کیا جائے گا۔
عطا تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے بہت رعایت برتی گئی ہے، ان کے بھانجے اور بہنیں بھی 9 مئی کے سانحے میں ملوث ہیں۔ میرا سوال ہے کہ 9 مئی کے کیسز کا فیصلہ کیوں نہیں کیا جا رہا، کیوں اس کیس کو منطقی انجام تک نہیں پہنچایا جا رہا۔