حکومت کی بہترین معاشی پالیسیوں سے استحکام آرہا ہے، وزیر خزانہ

aurangzeb-4.jpg

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت کی بہترین معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں استحکام آرہا ہے۔

اسلام آباد میں پاکستان سعودی عرب سرمایہ کاری فورم 2024 کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں محمد اورنگزیب نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر کو ملک کو لیڈ کرنا ہے ان کو آگے جب کہ وزرا اور بیوروکریسی کو پیچھے بیٹھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی بہترین معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں استحکام آرہا ہے اور پچھلے 10 ماہ سے پاکستان کی کرنسی میں استحکام آیا جب کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ توانائی کا مسئلہ حل کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، معاشی اصلاحات ہمارا ایجنڈا ہے لیکن اس کے لیے پالیسیوں میں تسلسل ضروری ہے اور حکومت کا کام پالیسی فریم ورک دینا ہے۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں، ہمیں ایکسپورٹ کو بڑھانا ہے، البتہ وقت آگیا ہے نجی شعبہ فرنٹ سیٹ پر بیٹھے، تاجروں اور سرمایہ کاروں کی معاونت کے لیے وزارت خزانہ کی خدمات حاضر ہیں۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے