صہیونیت مخالف طلباء تحریک، نیویارک یونیورسٹی میں اساتذہ کی ہڑتال

4967204.jpg

غزہ میں صہیونی حکومت کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ صہیونی فورسز غزہ کے مختلف علاقوں میں پناہ گزین کیمپوں اور رہائشی مکانات پر حملے کررہی ہیں۔ صہیونی حکومت کی جارحیت کے خلاف دنیا بھر کی تعلیمی درسگاہوں میں مظاہروں میں شدت آرہی ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق فلسطین کے حق میں مظاہرہ کرنے والے طلباء پر پولیس کی جانب سے تشدد اور توہین آمیز سلوک کیا جارہا ہے۔ نیویارک یونیورسٹی کے 120 سے زائد اساتذہ نے طلباء کے خلاف پولیس کی کاروائیوں کے خلاف ہڑتال شروع کی ہے۔

مختلف امریکی ریاستوں میں حکام نے طلباء کے خلاف پولیس کو سخت کاروائی کا حکم دیا ہے جس کے بعد بڑی تعداد میں طلباء کی گرفتاری کی خبریں آرہی ہیں۔

امریکہ میں صہیونیت مخالف طلباء مظاہرین پر پولیس کے تشدد کے خلاف دوسرے ممالک کی یونیورسٹیوں میں احتجاج کیا جارہا ہے۔

ترکی، جرمنی اور فرانس میں طلباء نے غزہ کے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ طلباء "ہم سب غزہ ہیں” کا نعرہ لگارہے تھے۔

ذرائع کے مطابق مختلف یونیورسٹیوں میں پولیس نے مظاہرین کو روکنے اور منتشر کرنے کی کوشش کی تاہم طلباء نے احتجاجی سلسلہ جاری رکھا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے