عالمی یوم آزادی صحافت کے موقع پر دھماکا، صحافی شہید

amb-1-1.jpg

خضدار کےعلاقے چمروک میں بم دھماکے میں صدرپریس کلب صدیق مینگل جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے صدیق مینگل کی گاڑی کو نشانہ بنایا، اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے اسپتال منتقل کردیا جب کہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر صحافیوں اور میڈیا کارکنوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ غزہ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے مرد و خواتین صحافی انسانیت کے ہیرو ہیں۔انہوں نے کہا کہ ظلم کے خلاف لڑنا اور سچائی کو سامنے لانا آج کا پیغام ہے، اظہار رائے اور صحافت کی آزادی جمہوریت کی بنیاد ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ میڈیا اور تمام جماعتوں کو درست معلومات کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا، میں میڈیا اور اظہار رائے کی آزادی پر پختہ یقین رکھتا ہوں۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے