دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ؛ قومی ٹیم کا اعلان آج ہوگا

2635644-pakistanteam-1714540526-171-640x480.jpg

دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز کیلئے قومی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان آج کیا جائے گا۔قومی ٹیم مئی میں آئرلینڈ اور ٹی20 کی دفاعی چیمپئین انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے یورپ روانہ ہوگی، دورے کے دوران پاکستانی ٹیم کو نیدرلینڈ کے خلاف تین ٹی20 میچز بھی کھیلنا تھے تاہم پی سی بی کی درخواست پر 3 میچوں کی سیریز غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سربراہ محسن نقوی میں گزشتہ روز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ چیمپینز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، پاکستان ہی ایونٹ کی میزبانی کرے گا،شریک ٹیموں کو شیڈول بھیج دیا گیا ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے