کولمبیا یونیورسٹی نے فلسطین کے حامی طلبہ کو معطل کرنا شروع کردیا
کولمبیا یونیورسٹی نے پیر کی شام سے مقررہ ڈیڈ لائن تک یونیورسٹی کیمپس میں احتجاجی کیمپ خالی کرنے پر آمادہ نہ ہونے والے طلباء کی معطلی شروع کر دی ہے۔اس سے پہلے کولمبیا یونیورسٹی نے غزہ کے عوام کی حمایت کرنے والے طلباء کو خبردار کیا تھا کہ اگر انہوں نے پیر کی سہ پہر تک خیمے خالی نہیں کیے تو انہیں معطل کر دیا جائے گا.
مذکورہ یونیورسٹی کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گيا ہے کہ اسرائیل مخالف احتجاج میں شریک طلباء سمسٹر یا گریجویٹ مکمل کرنے کے اہل نہیں ہوں گے، اور انہیں کیمپس اور یونیورسٹی کی عمارتوں میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔دوسری جانب احتجاجی طلبہ نے فلسطینی کی حمایت میں مظاہرے جاری رکھنے فیصلہ کیا ہے اور کہا ہے وہ اپنے مطالبات پورے ہونے تک تحریک جاری رکھیں گے۔کولمبیا یونیورسٹی کے احتجاجی طلباء اسرائیل سے وابستہ اسلحہ ساز کمپنیوں میں اس یونیورسٹی کی سرمایہ کاری اور تعاون فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔