کراچی میں دھماکا، 4 افراد زخمی

amb-1.jpg

کراچی کے علاقے نیو چالی پر واقع دکان میں دھماکا ہوا ہے جس میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا نیو چالی میں واقع جنریٹر کی ایک دکان میں ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔دھماکے کے بعد دکان کی عمارت منہدم ہوگئی اور اس میں بھی آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ یہ واقعہ سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا جب کہ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔دھماکے میں زخمی ہونے والے چاروں افراد کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے