ٹانک سے اغوا ہونے والے سیشن جج شاکر اللہ مروت بازیاب

abducted-judge.jpg

خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک سے اغوا ہونے والے جنوبی وزیرستان کے سیشن جج شاکر اللہ مروت کو بازیاب کروا لیا گیا۔ سی ٹی ڈی نے فورسز کے ساتھ اتوار اور پیر کی درمیانی شب کلاچی کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا کرکے مغوی سیشن جج کو بازیاب کرایا گیا، دوران مبینہ اغواکاروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

غیر رپورٹس کے مطابق سیشن جج کو بازیاب کرا کے بحفاظت گھر منتقل کر دیا گیا تاہم ا واقعے اور آپریشن سے متعلق مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔اغوا ہونے والے جنوبی وزیرستان کے سیشن جج شاکر اللہ مروت کی اغوا کاروں نے ویڈیو جاری کی تھی جس میں شاکر اللہ مروت کہہ رہے تھے کہ مجھے طالبان اپنے ساتھ ڈی آئی خان ٹانک روڈ سے یہاں پر لائے جو کہ جنگل ہے اور حالت جنگ میں بھی ہے۔

ویڈیو میں سیشن جج کا کہنا تھا کہ اغوا کاروں کے کچھ مطالبات ہیں جو جب تک وہ پورے نہیں ہوں گے میری رہائی ممکن نہیں۔خیال رہے کہ سیشن جج شاکر اللہ مروت کو ٹانک سے اغوا کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا تھا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے