حامد رضا کا پی ٹی آئی کو اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا مشورہ
سنی اتحاد کونسل (ایس آئی سی) کے سربراہ حامد رضا نے پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا۔صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت کو استعفے دینے اور دوبارہ سڑکوں پر آنے پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ ‘اگر آنے والے ہفتوں میں عمران خان کو انصاف نہیں ملا تو ہم اسمبلیوں میں بیٹھ کر اس حکومت کو سانس لینے کا موقع نہیں دیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘میں تحریک انصاف کے لیے قومی اسمبلی سے استعفیٰ دینے والا پہلا شخص ہوں گا’