جامعہ کراچی میں اسرائیل مخالف امریکی طلبا مظاہرین سے اظہاریکجہتی کے لیے واک

2b798de7-f3c9-4131-b89e-8c271e1aba5e.jpg

جامعہ اردو کراچی میں ” امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ” کراچی ڈویژن کی طرف سے کولمبیا یونیورسٹی سمیت دیگر امریکی یونیورسٹیز کے اسرائیل مخالف طلبا مظاہرین سے اظہار یکجہتی کے لیے واک کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں طلبا نے شرکت کی

نمائندہ بصیر میڈیا کے مطابق تقریبا دو ہفتے قبل کولمبیا یونیورسٹی امریکہ سے شروع ہونے والا اسرائیل مخالف احتجاج اس وقت امریکہ کی تقریبا تمام مرکزی یونیورسٹیز تک پھیل چکا ہے اور مختلف یونیورسٹیز میں طلبا نے دھرنا کیمپس لگا رکھے ہیں

امریکی پولیس کی طرف سے اب تک 900 کے قریب طلبا مظاہرین گرفتار ہو چکے ہیں جبکہ متعدد طلبا کو یونیورسٹیز سے نکالا بھی جا چکا ہے ـ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی طرف سے اس یکجہتی واک کا مقصد تشدد کا شکار امریکی طلبا سے اظہار یکجہتی تھا

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے