تل ابیب میں اسرائیلی پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں
تل ابیب میں نیتن یاہو کے خلاف صہیونیوں کے مظاہرے کرتے ہوئے صہیونی عوام نیتن یاہو سے فوری طور پر مستعفی ہونے کا مطالبہ کررہے ہیں۔المیادین نے کہا ہے کہ ہزاروں صہیونیوں نے تل ابیب میں وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حماس کے خلاف جنگ میں مسلسل ناکامی کے بعد اسرائیل میں رائے عامہ وزیراعظم نیتن ہاہو کے خلاف ہورہی ہے۔گذشتہ روز ہونے والے مظاہرے میں صہیونیوں نے وزیراعظم نیتن یاہو سے فوری طور پر مستعفی ہوکر عام انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کیا۔