ایران کا فلسطین کی حمایت میں نکالے جانے یونیورسٹی طلبا کو سکالر شپ دینے کا اعلان

e8e1e8cb-da56-4d6e-8570-e49ecba01a2c.jpg

اسلامی جمہوریہ ایران میں قائم "شیراز یونیورسٹی کی انتظامیہ نے امریکی اور یورپی یونیورسٹیز سے نکالے جانے والے ان طلبا کو سکالر شپ دینے کا اعلان کیا ہے جنہیں فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ کرنے کی وجہ سے متعلقہ یونیورسٹیز نے نکال دیا ہے

نمائندہ بصیر میڈیا کے مطابق دانشکدہ شیراز ( شیراز یونیورسٹی) کی انتظامیہ نے طلبا کے علاوہ ان پروفیسرز کی خدمات لینے کا فیصلہ بھی کیا ہے جنہیں فلسطین کی حمایت میں جنہیں فلسطین کے بارے میں ان کے موقف کی وجہ سے برطرف یا برطرف کرنے کی دھمکی دی گئی ہے

یاد رہے کہ پچھلے تقریبا دو ہفتوں سے امریکہ و یورپ کے یونیورسٹیز طلبا کا اسرائیلی جارحیت اور غزہ میں نسل کشی کے خلاف احتجاجی دھرنا جاری ہے جس میں اب تک 900 سے زائد طلبا سمیت متعدد پرفیسرز بھی گرفتار ہو چکے ہیں

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے