آئی ڈی بی صدر کا پاکستان میں منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کا عزم

2634575-ishaqdar-1714304687-393-640x480.jpg

وزیراعظم شہباز شریف اور صدر اسلامی ترقیاتی بینک ڈاکٹر محمد سلیمان نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔سعودی عرب کے شہر ریاض میں وزیراعظم شہبازشریف نے عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کی سائیڈ لائینز پرصدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات کی۔

اعلامیے کے مطابق ملاقات میں اسلامی ترقیاتی بینک کے پاکستان میں جاری منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا جب کہ وزیراعظم نے پاکستان کی سیلاب کے بعد بحالی میں اسلامی ترقیاتی بینک کی معاونت کو سراہا۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان میں اسلامی ترقیاتی بینک کے جاری مختلف منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا۔اس کے علاوہ ملاقات میں پاکستان اوراسلامی ترقیاتی بینک کے درمیان تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

دوران ملاقات وزیراعطم نے کہا کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح سے فعال ہے، محمد سلیمان نے شہباز شریف سے مخاطب ہوکر کہا پاکستان اسلامی ترقیاتی بینک کا بانی رکن اور انتہائی اہم منبر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بھرپور قدرتی و آبی وسائل سے نوازا ہے، پاکستان کی بڑی افرادی قوت سے بھرپور طرح سے مستفید ہوا جا سکتا ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے