وزیراعظم کا حکومت کو کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم

BeFunky-collage-97.jpg

وزیراعظم شہباز شریف نے گندم سے متعلق کسانوں کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے حکومت کو کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم دے دیا ہے۔شہباز شریف نے وفاقی حکومت کا گندم خریداری کا ہدف 14 لاکھ ٹن سے بڑھا کر 18 لاکھ میٹرک ٹن کر دیا اور پاسکو کو گندم خریداری کا ہدف بڑھانے کے ساتھ کسانوں کو فوری طور پر خریداری یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

وزیراعظم کی جانب سے گندم کی خریداری کے لیے پاسکو کو شفافیت اور کسانوں کی سہولت کو ترجیح دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے گندم کی فی من قیمت 3900 روپے مقرر کی تاہم کسانوں کے مطابق حکومت کی جانب سے گندم کا نرخ مقرر کیے جانے کے باوجود یہ 3200 روپے فی من میں دستیاب ہے۔

اس سے قبل محکمہ خوراک پنجاب کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ہمارے گوداموں میں پہلے ہی 23 لاکھ ٹن گندم موجود ہے، تین رکنی وزرا کمیٹی گندم خریداری پالیسی کا اعلان ایک دو روز میں کر دے گی۔محکمہ خوراک نے کہا کہ ا س وقت مالی حالات اور موسم گندم کی خریداری کے لیے موافق نہیں، ماضی میں کسان گندم خریداری پر لڑتے تھے مگر آج جب اوپن اجازت ہے تو کسان رونا رو رہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے