” موساد ” سے وابستہ پرائیویٹ جہاز کی سعودی عرب خفیہ آمد ” معاملہ کیا ہے ؟

1234.jpg

تل ابیب/ ریاض :- اسرائیلی انٹیلی جنس ادارے ” موساد ” سے وابستہ ایک نجی جہاز کی سعودی عرب میں خفیہ آمد نے کئی سوال اٹھا دئیے ہیں ـ نمائندہ بصیر میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ایک اسرائیلی نجی ہوائی جہاز  ریاض، سعودی عرب کے دارالحکومت میں لینڈ ہوا، جو حال ہی میں سینئر اسرائیلی موساد کے اہم افسران کے سفر کے استعمال میں رہا ہے

اس طیارے کی لینڈنگ اس وقت ہوئی جب امریکی وزیر اعظم سیکرٹری انتونی بلینکن کا سعودی عرب کا دورہ پہلے سے منظور ہے۔نمائندہ بصیر میڈیا کے مطابق یہ طیارہ ہفتہ رات کو بین گورین ہوائی اڈے سے روانہ ہوا اور  عمانی دارالحکومت امان سےہوتا ہوا ریاض پہنچا – ذرائع کے مطابق یہ نجی طیارہ اسرائیلی کاروباری فرد کی ملکیت ہے اور گزشتہ کئی ماہ سے نہ صرف موساد اور شین بیٹ کے اسرائیلی اہم افسران کی آفیشل سفر کے لیے استعمال میں ہے ـ موجودہ غزہ اسرائیل تنازعہ کے دوران قاہرہ اور دوحہ میں ہونے والے مذاکرات کے دوران یہی نجی جہاز اسرائیلی افسران کی طرف سے استعمال میں لایا گیا تھا ذرائع کا دعوی ہے کہ اس نجی طیارے میں اسرائیلی اہم افسران کی موجودگی کی اطلاع ہے جو سعودی حکومت سے خفیہ ملاقات میں اسرائیل سے تعلقات کو دوبارہ سے معمولات پر لانے کے لیے سفارتی معاہدے کے لیے کوشاں ہیں

تقریباً دو ہفتے قبل، وال سٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا کہ بائیڈن حکومت ایک سفارتی معاہدہ کو مکمل کرنے کی کوشش کر رہی ہے جس کا مقصد سعودی عرب کی طرف سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے بدلے فوجی تعاون کی پیشکش کو منظور کروانا ہے ـ یاد رہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدہ حتمی مراحل کے قریب تھا جب اکتوبر میں حماس کے طوفان الاقصیٰ نامی آپریشن اور اسرائیل کی جنونی جارحیت کی وجہ سے یہ معاہدہ تعطل کا شکار ہو گیا تھا

 

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے