فوج سے جلد مذاکرات ہوں گے، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے بات ہوگی، شہریار آفریدی
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے اور آرمی چیف و ڈی جی آئی ایس آئی سے بات ہوگی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شہریار آفریدی نے کہا کہ ن لیگ کو عوام نے مسترد کردیا ہے اور یہ فارم 47 کے ذریعے ایوان میں آئے ہیں، یہ خود محتاج اور ریموٹ کنٹرول ہیں تو پھر ان سے کیا مذاکرات کریں۔
انہوں نے کہا کہ فوج سے جلد مذاکرات ہوں گے اور آرمی چیف و ڈی جی آئی ایس آئی سے بات ہوگی۔شہریار آفریدی نے کہا کہ میرا لیڈر اپنے لیے کوئی این آر او نہیں چاہتا بلکہ پاکستان کے بہتر مستقبل کیلیے ہم مذاکرات چاہتے ہیں، عمران خان پہلے دن سے چاہتا ہے کہ انگیج کریں مگر ابھی تک کوئی جواب نہیں آیا‘۔