این ڈی ایم اے نے طوفان اور سیلابی صورتحال سے خبردار کردیا

NDAMA.jpg

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں 29 اپریل تک شدید بارشوں کے ساتھ ساتھ سیلابی صورتحال سے خبردار کرتے ہوئے الرٹ جاری کردیا۔ملک بھر کے مختلف شہروں میں ممکنہ طور پر موسلادھار بارش، اولے اور طوفان کی پیشگوئی ہے جس سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ تیز بارشوں سے انفراسٹرکچر اور فصلوں کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے، عوام غیر ضروری سفر کرنے اور دریاؤں اور نہروں کو عبور کرنے سے گریز کریں، کچے مکانات کی مرمت کریں اور پانی کی نکاسی کو یقینی بنائیں۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق آج سے 29 اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے، 26 سے 28 اپریل جنوبی پنجاب کے اضلاع میں طوفانی بارشیں ہوں گی، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، منڈی بہاؤالدین، گوجرانولا، گجرات میں بارشیں ہوں گی۔حافظ آباد، سیالکوٹ ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ ، فیصل آباد ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی بارش کا امکان ہے، جھنگ، خوشاب ، سرگودھا، میانوالی، پاکپتن اور ساہیوال میں بارشیں ہوں گی، بیشتر اضلاع میں بارش کے ساتھ ژالہ باری کے بھی امکانات ہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے، محکمہ صحت، آبپاشی، تعمیر و مواصلات، لوکل گورنمنٹ اور لایئو سٹاک کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ واسا، پنجاب پولیس اور سول ڈیفنس کو بھی موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا گیا، انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ شہری احتیاط کریں بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی تاروں سے دور رہیں، آسمانی بجلی سے بچاؤ کیلئے محفوظ مقامات پر رہیں، بجلی کی گرج چمک اور طوفانی صورتحال میں کھلے آسمان تلے ہرگز نہ جائیں۔

یہ وارننگ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کسانوں کی فصلیں بالخصوص گندم کی فصل بالکل تیار ہوجاتی ہیں اور وہ فصلوں کی کٹائی کرتے ہیں۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے