منفی پروپیگنڈا ملک کی ترقی کے اقدامات سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے منفی پروپیگنڈے سے ہمیں ملک کی ترقی کے اقدامات سے کوئی نہیں روک سکتا۔گرین پاکستان انیشیٹو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، انشاءاللہ عوام کے تعاون اور سپورٹ سے پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا گرین پاکستان انیشی ایٹیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا آج کے دور میں معاشی استحکام کے بغیر مکمل خود مختاری کا تصور ممکن نہیں ہے۔آرمی چیف کا کہنا تھا آئیے، ہم سب مل کر منفی قوتوں کو ردّ کریں اور سب مل کر پاکستان کی ترقی اور استحکام کے سفر پر مرکوز رہیں۔
جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی، ہم سب مل کر ایک ٹیم پاکستان ہیں، منفی پروپیگنڈا اور ٹرولز ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کرنے سے نہیں روک سکتے۔