پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد

2633351-yasminrashid-1714030064-525-640x480.jpg

لاہور: پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے۔انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے موقع پر پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ نون کے لیڈر رہائی کیلئے ڈیل کرتے ہیں پی ٹی آئی ڈیل نہیں کرے گی، رانا ثناء اللہ ہمیں ڈیل کا مشورہ نہ دیں، ہم تمہاری طرح نہیں ہیں، ہمیں ڈیل کرنی ہوتی تو اب تک رہا ہو چکے ہوتے۔انہوں نے کہا کہ میری ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کارروائی نہیں ہونے دے رہی، کئی ماہ سے میری ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ نہیں ہو رہا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے