سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

POLITICS-Saudi-Arabia-opens-its-first-ever-alcohol-store.jpg

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شراب کی اپنی پہلی دکان کھولنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ یہ شراب خانہ صرف غیر ملکی سفارتکاروں کو شراب فروخت کرے گا۔سعودی عرب مین تاحال کو شراب کی دوکان موجود نہیں ہے تاہم اب سفارتکاروں کے لئے شراب کی فراہمی کے قوانین مین ترمیم کی گئی ہے جس کے بعد ایک شراب خانہ دارالحکومت ریاض کے ڈپلومیٹک علاقہ میں قائم کیا جارہا ہے، جہاں سفارت خانے قائم ہیں اور سفارت کار رہتے ہیں۔

اس سے پہلے غیر ملکی سفارتکار اپنے استعمال کے لئے شراب اپنے اپنے ملک سے سفارتی ساز و سامان کے ساتھ منگواتے تھے اور انہیں مقامی بازار سے شراب کہیں نہیں ملتی تھی۔ نمائندہ بصیر میڈیا کے مطابق اب سعودی عرب مین غیر ملکی سفارتکار نئے شراب خانہ سے موبائل ایپلی کیشن کے ذریعہ شراب خرید سکیں گے تاہم انہیں اپنے لئے مقرر کوٹہ سے زیادہ شراب نہیں بیچی جائے گی۔ خریداروں کو موبائل ایپ کے ذریعے اندراج کرانا ہوگا، وزارت خارجہ سے کلیئرنس کوڈ حاصل کرنا ہوگا اور اپنی خریداری کے ساتھ ماہانہ کوٹے کا خیال رکھنا ہوگا

سعودی عرب میں 1952 ء سے شراب پر پابندی عائد ہے ، جب شاہ عبدالعزیز کے بیٹے شہزادہ مشاری بن عبدالعزیز السعود نے شراب کے نشے میں دھت ھو کر جدہ میں برطانوی سفارت کار سیرل عثمان کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے