جمیکا نے فلسینی ریاست کو تسلیم کر لیا

news-1713984309-5202.jpg

کیربین جزائر پر مشتمل ملک جمیکا نے سرکاری سطح پر فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا۔جمیکا کی وزیر برائے تجارت و خارجہ امور ‘کامینا جانسن سمتھ’ نے ذرائع ابلاغ کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ جمیکا کے نزدیک، اسرائیل اور فلسطین کے درمیان ایک طویل عرصے سے جاری، تنازعے کا واحد قابلِ قبول حل “دو ریاستی حل” ہے اور ہم اس موقف کا دفاع جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے کل کے کابینہ اجلاس میں فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے. جمیکا کی وزیر خارجہ امور نے فریقین سے مسئلے کو سفارتی طریقے سے حل کرنے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہم علاقائی تناو میں کمی اور پائیدار امن کی یقین دہانی کے لئے کی جانے والی تمام کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔یاد رہے کہ جمیکا فلسطین کو سرکاری سطح پر تسلیم کرنے والی 142ویں ریاست ہے

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے