امریکی وزیر خارجہ کا دورہ چین ” امریکہ کے لیے سفارتی طمانچہ "
امریکی وزیر خارجہ ٹونی بلنکن تین روزہ دورے پر چین پہنچ چکے ہیں ـ لیکن انکا یہ دورہ چین کی طرف سے سردمہری اور عدم دلچسپی کی وجہ سے امریکہ کے لیے شرمندگی کا باعث بن گیا
تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جب شنگھائی پہنچے تو انکے استقبال کے لیے کسی قسم کا حکومتی وفد موجود نہیں تھا – پروٹوکول کے مطابق انکا استقبال ہم پلہ حکومتی عہدیدار نے کرنا تھا لیکن انکے استقبال کے لیے شنگھائی شہر کی کمیٹی کے عہدیدار کے علاوہ کوئی موجود نہیں تھا- ٹونی بلنکن کے لیے پروٹوکول کے مطابق ریڈ کارپٹ بھی نہیں بچھایا گیا