اس مقام تک پہنچنے کیلئے آگ کا دریا عبور کرنا پڑا، وزیر اعلیٰ

maryanm.jpg

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور پولیس ٹریننگ کالج میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہاں تک پہنچنے کیلئے آگ کا دریا عبور کرنا پڑا۔لاہور پولیس چوہنگ پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب میں کہا کہ پولیس کے شعبے میں خواتین کی تعداد بڑھا کر نصف کرنا چاہتے ہیں،آئی جی پنجاب سے کہا ہے کہ 7ہزار خواتین پولیس اہلکار کم ہیں اضافہ ہوناچاہیے، جب پولیس یونیفارم پہنا تو احساس ہواکہ یہ کتنی بڑی ذمے داری ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میرے دل میں انتقام کا جذبہ نہیں ،معاشرے میں انصاف قائم کرنا ضروری ہے، آپ کی ہمدردی مظلوم کیلئے ہونی چاہیے ظالم کیلئے نہیں ،چیف منسٹر کی کرسی اللہ تعالیٰ نے مجھے دی ہے۔

میں گھر جاتی ہوں تو اپنے والد کے ساتھ پورے دن کا احوال شیئر کرتی ہوں، والد کے چہرے پر تشکر کے تاثر دیکھتی ہوں تو لگتا ہے کہ میری محنت کامیاب ہو گئی، اپنی بیٹیوں پر اعتماد کیجیے، ان کے ساتھ کھڑے ہوں۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا یہ بھی کہنا ہے کہ میرے لیے بڑی ذمے داری ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کے کام کو آگے لے کر جانا ہے، مجھے احساس ہے کہ انصاف کرنا ہے، 12 کروڑ افراد کی خدمت کرنی ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے